ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں سود خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اپنی مدعیت میں 16 مقدمات درج کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں سودخوروں کیخکلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں گزشتہ 22 سود خوروں کے خلاف 16مقدمات پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کئَے۔
ڈی پی او تیمور خان کا کہنا تھا کہ پولیس فرائض سے غافل نہیں، عوام کے تعاون سے علاقے میں امن قائم کرینگے، ضلع سے منشیات ، قماز بازوں اور سود خوروں کا خاتمہ کرکے دم لوں گا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سود خوروں کے خلاف آپریشن معاشرتی برائی کی بیخ کنی تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس لعنت کا ضلع بھر سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں سود خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اپنی مدعیت میں 16 مقدمات درج کر دیئے۔
Load/Hide Comments