ہری پور اور شانگلہ میں بارش

ہری پور اور شانگلہ میں بارش، سیاحوں نے پرفضا مقامات کا رخ کر لیا

ویب ڈیسک: ہری پور اور شانگلہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران سیاحوں نے پرفضا مقامات کا رخ کر لیا۔
ضلع ہری پور کے شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ہری پور سمیت تحصیل خانپور اور تحصیل غازی میں بھی یہی صورتحال ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔
ادھر شانگلہ میں بھی یہی صورتحال ہے، شانگلہ میں بادل برسنے سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں گرمی کے ستائے سیاحوں نے وادی شانگلہ کا رخ کر لیا ۔
ہری پور اور شانگلہ میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، سیاحوں نے پرفضا مقامات کا رخ کر لیا اور خوبصورت مناظر اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔
یاد رہے کہ بارش کے باعث ہری پور اور شانگلہ کا موسم انتہائی دلکش ہو گیا ہے اور سیاحوں نے پرفضا مقامات کا رخ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فیصل کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکالنےکی دھمکی