ویب ڈیسک: صوبائی کابینہ اجلاس میں ضلع ٹانک اور لکی مروت کیلئے791، سی ٹی ڈی پراسیکیوٹر آسامیاں منظور کر لی گئیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اس دوران پولیس کی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی، ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لئے 791 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی۔
اس کے علاوہ دہشتگردی کے کیسوں کی موثر پیروی اور ان کیخلاف بہترین کارروائی کے لئے خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی میں پراسیکیوٹر کی 16 آسامیاں منظور کر لی گئیں۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں پولیس کے لئے 10 مزید بکتر بند گاڑیوں کی منظوری بھی دی گئیں۔
یاد رہے کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ضلع ٹانک اور لکی مروت کیلئے791، سی ٹی ڈی پراسیکیوٹر آسامیاں منظور کر لی گئیں۔
صوبائی کابینہ کے 12 ویں اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کیلئے 54 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی خوشخبری ہے ، دیار غیر میں بیٹھے لوگوں کیلئے قانون کے مسودے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس قانون میں سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے خاندان والوں کے مسائل کے حل کا طریقہ کار شامل ہے۔
وزیراعلی خود سمندر پار پاکستانیوں کے کمیشن کے سربراہ ہونگے۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ اجلاس کے شروع میںاہم فیصلوں کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جا رہا تھا، پولیس فورس کی مضبوطی کیلئے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں.
Load/Hide Comments