آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ

آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ، عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیا محاذ کھل گیا، آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ کیلئے نامزدگی پر عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر کر دی گئی۔
برطانوی ذرائع کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ کیلئے بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف یونیورسٹی کو ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں ملنے والی ای میلز میں عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لئے نامناسب امیدوار قرار دیا گیا۔ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں سزایافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں۔
یاد رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کیلئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی اکتوبر میں ہی ہوگا۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
پٹیشن دائر کرنے والے ن لیگی کارکن خرم بٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ جیسی معتبر یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیا محاذ کھل گیا، چانسلر شپ کیلئے نامزدگی پر عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں‌کیا جائے گا، اسد قیصر