بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس

ایبٹ آباد: بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل

ویب ڈیسک: مون سون سیزن میں موسلادھار بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہو گیا۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی پارکنگ ویٹنگ ایریا میں بھی پانی موجود ہے، بارش سے ایبٹ آباد منڈیاں، کاکول روڈ، سپلائی کی آبادیوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔
ایبٹ آباد کے شہری آبادیوں میں نکاسی آب کے لئے بنائے گئے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں گلیوں میں جل تھل، ہر جگہ تالاب کا منظر ٹی ایم اے کی کارکردگی کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گراؤنڈ فلور پر مریضوں کو شدید۔ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو نے لگا ہے جو کہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد، کنٹونمنٹ بورڈ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بارش ہونے کے باعث ندی نالے ابل پڑے اور تمام نکاسی آب کے نالوں کا کوٰڑا کرکٹ سڑکوں پر امڈ آ گیا۔
یاد رہے کہ مون سون سیزن میں موسلادھار بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  عمر ایوب، اسدقیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈاپور کی ضمانت منظور