لاپتہ طیب بلوچ خودکش

بی ایل اے کی ایک اور سازش بے نقاب،لاپتہ طیب بلوچ خودکش حملے میں ملوث نکلا

ویب ڈیسک: لاپتہ افراد کے معاملے پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ،لاپتہ قرار دیا جانے والاطیب بلوچ خودکش حملے میں ملوث نکلا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق طیب بلوچ عرف الیاس لالا کولاپتا قراردیکر اپریل میں ایف آئی آردرج کرائی گئی تھی مگر بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہوگئی جو نوشکی کا رہائشی تھا۔
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے طیب بلوچ عرف الیاس لالا ولد مولا بخش کو لاپتہ شخص قرار دے کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
بلوچ لبریشن آرمی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ اپنے سرکردہ دہشتگردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈال کر اپنے مکروہ مقاصد حاصل کرتی ہے۔
اس سے قبل بھی بی ایل اے لاپتہ افراد کے نام پر اپنی سیاست چمکا چکی ہے اور متعدد لاپتہ افراد دہشت گردی کرتے ہوئے مارے گئے ہیں جن میں دہشتگرد کریم جان ولد فضل بلوچ، امتیاز احمد ولدرضا محمد ، عبدالودود ساتکزئی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ تربت کے کریم جان کو 25 مئی 2022کوبطورمسنگ بتایاگیا تھا لیکن کریم جان بھی گوادر حملے میں دہشتگردی کرتے ہوئے مارا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لاپتا افراد میں شامل دہشتگرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں ماراگیا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ عبدالودود ساتکزئی بھی مچھ حملے میں مارا گیا، عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست 2021 سے بھائی کی گمشدگی کاکہہ رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا افغانستان سے مذاکرات کا اعلان وفاق پر حملہ ہے،وزیردفاع