صوابی میں فائرنگ

صوابی میں واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ،ایک لائن مین جاں بحق،1 زخمی

ویب ڈیسک: صوابی میں واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لائن مین جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا ہے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ مانیری نواب بانڈہ میں پیش آیا جہاں واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں لائن مین کامران ولد مرحوم احسان الہ استاد محلہ عنایت خیل موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
فائرنگ کے نتیجے میں میں لائن حسن محمد ولد مرحوم سلطان محمد سکنہ صوابی خاص شمشہ خیل اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا ۔
زخمی راہگیر کی شناخت نعمان ولد نور الاحد سکنہ شمشہ خیل صوابی خاص گائوں کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے لائن مین نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پیسکو چیف نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ سخت سے سخت قانونی کارروائی کر کے ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچایاجائے گا ۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت