ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ کی جانب سے اسلام آباد سمیت پورے صوبے کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ 46ارب روپے سے بجلی کے بلوں میں ریلیف نواز شریف کا ویژن ہے اس لیے کریڈٹ ان کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھی ریلیف میں معاونت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جلد سولر پینل پروگرام شروع ہو جائے گا، اگلی گرمیوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے کام ابھی سے شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا کر دیا، پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ ریلیف سے 200 سے 500 یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے گھریلو صارفین مستفید ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کے ساتھ 20لاکھ بجلی کے بل ادائیگی کے لیے صارفین تک پہنچ چکے ہیں، ہر بل پرحکومت پنجاب کی سبسڈی اور واجب الادا رقم سے متعلق درج ہے۔
اسلام آباد کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments