ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نشے کی روک تھام کیلئے خصوصی پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اس حوالے سے مجوزہ ڈرگ پالیسی تیار کرلی گئی ہے جس پر متعلقہ اداروں سے بھی رائے لی جائیگی ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے ذرائع نے بتایا کہ ایک پالیسی تجویز کی گئی ہے جس پر فریقین سے رائے لی جائیگی پالیسی کو تعلیمی اداروں کے آ س پاس منشیات کا استعمال نام دیا گیا ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے مجوزہ پالیسی کے تحت مختلف اہداف مقرر کئے گئے ہیں ۔
صوبائی حکومت تعلیمی اداروں میں نشے کی روک تھام کیلئے انٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ سماجی بہبود، سپیشل برانچ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مشاورت کریگی جس کے بعد ڈرگ پالیسی کو صوبائی حکومت منظور کرتے ہوئے نافذ کریگی ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم ایک ہیلپ لائن بھی قائم کریگی جس پر تعلیمی اداروں میں نشے کے حوالے سے شکایات درج کرائی جا سکیں گے ۔
اس سے قبل بھی پشاور کے تعلیمی اداروں میں نشے کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے تھے تاہم تسلسل نہ ہونے کے باعث اس کے فوائد حاصل نہیں کئے جا سکے۔
Load/Hide Comments