اسلامی جہاد کے کمانڈر شہید

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ٹاپ کمانڈر کو شہید کردیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے تصدیق کی ہے کہ تلکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ان کے ایک اعلیٰ کمانڈر اپنے بھائیوں سمیت شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں ملٹری آپریشن کے آج دوسرے دن 5 مسلح افراد مارے گئے ۔
مارے جانے والوں میں عسکریت پسند رہنما اور کمانڈر محمد جابر المعروف ابو شجاع بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری