خیبرپختونخوا کابینہ

خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک مشیر اور 3معاونین خصوصی کوشامل کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کابینہ میں توسیع سے متعلق سمری پر دستخط کر کے منظوری کیلئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے احتشام علی کو مشیر صحت اور سہیل آفریدی کو معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس بنائے جانے کا امکان ہے۔
پیر مصورغازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور نیک محمد کو بھی معاون خصوصی برائے ریلیف بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کے پی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے قاسم علی شاہ کو وزیرصحت سے ہٹا کر سماجی بہبود کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں مزید اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے جبکہ محکموں کی تبدیلی اور نئے ناموں کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منظوری لی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات، 4 افراد جاں بحق