نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

صوابی :ہائیڈرو یونین کا جاں بحق لائن مین کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

ویب ڈیسک: صوابی میں ہائیڈرو یونین نے گزشتہ رات فائرنگ سے جاں بحق لائن مین کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے مردان ٹوپی و جہانگیرہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کرکے نعرے بازی کی ۔
واپڈا اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے خون کا حساب دیا جائے گا ۔
مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر شام تک ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو پہلے صوابی اور پھر صوبے کی بجلی مکمل طورپر بند کر دیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لائن مین جاں بحق جبکہ ایک لائن مین سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائے گئے ہیں، محمد اورنگزیب