لاپتہ افراد کے 54مقدمات

خیبر پختونخوا کے 4اضلاع سے لاپتہ افراد کے 54مقدمات درج

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 4جنوبی اضلاع سے گزشتہ19سالوں کے دوران لاپتہ افراد کے 54مقدمات درج ہوئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 54لاپتہ افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں، شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے ہے ۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت، بنوں اور شمالی و جنوبی وزیرستان سے گزشتہ 19سالوں میں دو بھائیوں سمیت 54 افراد کے رشتہ داروں نے مختلف پولیس اسٹیشنز میں لاپتا افراد کے مقدمات درج کئے۔
لسٹ میں 48 افراد کا تعلق بنوں جبکہ شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے 3-3 لاپتا افراد شامل ہے۔
جنوبی وزیرستان سے ایک لاپتا شخص کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔
دستاویز کے مطابق رواں سال مختلف تھانوں میں 25 لاپتا افراد کے مقدمات درج ہوئے۔
سرکاری حکام کے مطابق لاپتا افراد کی شناختی کارڈ اور دیگر معلومات اکٹھی کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز نے بجلی نرخ کم کرنے سے انکار کردیا