ویب ڈیسک: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے نفرت انگیز بیانات پر اسرائیلی وزراء پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے اجلاس میں جوزف بوریل نے کہا کہ اسرائیلی وزرا نے جو بیانات دیئے ہیں وہ واضح طور پر بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں اور جنگی جرم کے ارتکاب کے لئے اشتعال دلانے کا باعث ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے 27 ممبر ریاستوں پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کو نفرت انگیز پیغامات دینے والے اسرائیل کے وزرا پر فوری پابندیاں عائد کی جائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوزف بوریل نے اسرائیلی وزرا کے نام نہیں لئے تاہم حالیہ ہفتوں میں انہوں نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر اور وزیرخزانہ بیزالیل سموٹریچ کو ان کے بیانات پر کھلے عام تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رکن ممالک کو آگاہ کرنے کے لئے عمل شروع کردیا ہے ۔
اگر انہوں نے مناسب سمجھا تو ہم نے فلسطینیوں کے خلاف ناقابل قبول نفرت انگیز پیغامات دینے والے اسرائیلی وزرا پر پابندیوں کی فہرست دی ہے۔
Load/Hide Comments