مشعال یوسفزئی ڈی نو ٹیفائی

مشعال یوسفزئی کو ڈی نو ٹیفائی کرنے کی سمری گورنر کو موصول

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کو ڈی نو ٹیفائی کرنے کی سمری گورنر فیصل کریم کنڈی کو موصول ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے مشال یوسفزئی کو ہٹانے کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی گئی ہے جوکہ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گئی ہے ۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی 2ستمبر کو پشاور واپس آکر سمری پر دستخط کریں گے۔
واضح رہے کہ مشیر سوشل ویلفیئر مشال یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کابینہ سے ہٹایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  900 گول کا سنگ میل عبور، رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے