وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا پاتراک واقعہ پر اظہار افسوس ،جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے مالی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپر دیر کے علاقہ پاتراک میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ورثاء کے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے کا سن کر دلی صدمہ ہوا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیملی کورٹ ججز کو 18 نئی گاڑیاں حوالے کر دی گئیں