گھریلو تشدد کا شکار خاتون

کوہاٹ :گھریلو تشدد کا شکار بننے والی خاتون پریس کلب پہنچ گئی

ویب ڈیسک: گھریلو تشدد کا شکار بننے والی جرما کی رہائشی خاتون والد کے ہمراہ کوہاٹ پریس کلب پہنچ گئی ۔
پریس کلب میں اپنی فریاد سناتے ہوئے متاثرہ خاتون نے کہا کہ شوہر نے پہلی شادی خفیہ رکھ کر دھوکے سے میرے ساتھ دوسری شادی کی ۔
خاتون کے مطابق رخصتی کے چند دن بعد ہی خاوند اور سسرال والوں نے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا ،شوہرسخت سردیوں میں رات کو ٹھنڈے یخ پانی کے ڈرم میں کھڑا رکھتا تھا ۔
خاتون نے اپنی روداد سناتے ہوئے مزید بتایا کہ سسرال والے گرم استری سے میرا جسم جلاتے رہے جبکہ شوہر گیس کی پائپ سے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔
خاتون نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے میرا سونا اور نکاح نامہ بھی چھین لیا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے سسرال کے مظالم سے نجات دلا کر انصاف فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کی جارحیت،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 16ہلاک