ویب ڈیسک: پاک بنگلہ دوسرا ٹیسٹ میچ آغاز سے ہی بارش سے متاثر ہونے لگا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کاکھیل بارش کی نذر ہو گیا.
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔
بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میںپاکستانی ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی، بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ اور فیلڈنگ کا گراف انتہائی لو لیول کا تھا.
یاد رہے کہ پاک بنگلہ دوسرا ٹیسٹ میچ آغاز سے ہی بارش سے متاثر ہونے لگا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کاکھیل بارش کی نذر ہو گیا. اب میچ باقی 4 دنوں پر محیط ہے.
پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ملکی میدانوں پر کھیلتا دیکھ کر خوشی محسوس کر رہے تھے تاہم ان کے غیر متاثر کن کھیل نے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا اور ان کے اس ناقص کھیل کی بدولت انہیں کافی برا بھلا بھی کہا گیا.
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میںقومی ٹیم سے شائقین امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ان کے ہیرو روایتی انداز مٰیںکھیلتے ہوئے گراونڈ کے چاروں جانب بہترین سٹروکس کھیل کر شائقین کو محظوظ کریں گے.
Load/Hide Comments