بلوچستان میں کارروائیاں

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں ،5دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )29اور 30اگست کی رات کو ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جس کے دوران 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گھناؤے جرائم کے تمام ذمہ داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ :جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ،سینئر قانون دان قتل ،4افراد زخمی