عالمی ادارہ صحت کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی ٹیم آج (پیر) چین پہنچ رہی ہے جو ملک میں مہلک کروناوائرس پھیلنے کی تحقیقات کرے گی۔
ادھرچین میں کروناوائرس سے مزید97افرادکی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 908ہوگئی ہے۔چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ تین ہزارباسٹھ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔بین الاقوامی ماہرین نے اس وائرس کودوہزارتین میں پھیلنے والے Sars وائرس سے کہیں زیادہ مہلک قراردیاہے جس سے تقریباً سات سوچوہترافرادہلاک ہوگئے تھے۔