لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹھنڈیانی روڈ بند

ایبٹ آباد میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹھنڈیانی روڈ بند

ویب ڈیسک: تفریحی مقام ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ ایبٹ آباد پیش آنے والے حالیہ واقعات میں‌ لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹھنڈیانی روڈ بند، کئی مکانات بھی زر میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ پر ہونے والی بھاری لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رونما ہوا جس کی زد میں متعدہ رہائشی مکانات آ گئے۔
حالیہ لینڈ سلائیڈنگ واقعہ کے باعث ٹھنڈیانی روڈ مکمل بند ہو گیا جبکہ اس سے 100 سے زائد دہہیات کا واحد راستہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ گلی بنیاں کے مقام پر لیڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بند ہونے کے باعث ریسکیو نے فوری جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فوری جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد ریسکیو نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ صوبہ کے تفریحی مقام ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ ایبٹ آباد میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹھنڈیانی روڈ بند ، کئی مکانات بھی زر میں آ گئے.
تفریحی مقام ایبٹ آباد کے علاوہ صوبہ کے دیگر مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات دیکھے جا رہے ہیں، ان میں‌بعض‌جگہ تو ایسا تک ہو چکا ہے کہ ایک علاقے کا دوسرے علاقے سے رابطہ ہی کٹ گیا ہو.
اس کے باوجود ضلعی حکام کی جانب سے مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت