گرانفروشی پر 13 افراد پابند سلاسل

شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے،گرانفروشی پر 13 افراد پابند سلاسل

ویب ڈیسک: شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، اس دوران گرانفروشی پر 13 افراد پابند سلاسل کر دیئے گئے۔
محکمہ خوراک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 13 گرانفروش پابند سلاسل کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی۔
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال کی نگرانی میں مخصوصی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں نرخنامے چیک کئے۔ اس دوران سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 13 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔
محکمہ خوراک کے مطابق گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی و دیگر شامل ہیں۔
ان دکانوں پر کی جانے والی کارروائی کے دوران اشیاءے خورد و نوش کا معیار بھی چیک کیا گیا.
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گرانفروشوں کیلئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں۔
یاد رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، اس دوران گرانفروشی پر 13 افراد پابند سلاسل کر دیئے گئے۔
ملک بھر میں‌جاری گرانفروشی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، روٹی کم وزن کے ساتھ مقررہ ریٹ پر بک رہی ہے، آٹا سستا ہونے کے باوجود ناقص ہے، دودھ ، دہی، گوشت من پسند ریٹ پر فروخت ہو رہے ہیں، پشاور کے مضافاتی علاقوں میں‌ تو بعض جگہ ایسا بھی ہو رہا ہے کہ گوشت اور قیمہ وغیرہ کے ریٹ اپنی پسند سے رکھے جاتے ہیں. ان حالات میں عوامی شکایات پر حکومت کا حرکت میں‌آیا عوام کیلئے نیک شگون مانا جاتا ہے.
ان حالات میں‌ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں‌چھاپوں کی بدولت متعدد گرانفروش دھر لئے گئے اور انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر