ندیم شاہ خان ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل

انصاف لائرز فورم کے ندیم شاہ خان ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

ویب ڈیسک: انصاف لائرز فورم مردان کے صدر ندیم شاہ خان کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پشاور ہائی کورٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پشاور ہائی کورٹ کی ذمہ دیاریاں انصاف لائرز فورم مردان کے صدر ندیم شاہ خان ایڈوکیٹ کو سونپ دی گئیں۔
اس سلسلے میں محکمہ قانون کی طرف سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
ندیم شاہ خان ایڈووکیٹ کی تقرری پر علاقہ میں وکلاء برادری نے بھرپور جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی ذمہ داریاں انصاف لائرز فورم مردان کے صدر ندیم شاہ کو تفویض کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج، طالبات نے میدان مار لیا