ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب

این اے79 پر دوبارہ گنتی، ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب قرار

ویب ڈیسک: این اے79 پر دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب قرار دیدیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد نئے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق این اے79 پر دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر ایک بار پھر سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
آر او کی جانب سے دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار سے متعلق بتایا کہ دوبارہ گنتی میں ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب رہے۔
اس نشست پر ان کے مدمقابل امیدوار پی ٹی آئی کے احسان ورک نے 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے۔
عام انتخابات میں این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب قرار پائے تھے۔
یاد رہے کہ این اے79 پر دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہری 10 سالہ بچہ ہلاک