چترال میں جیپ حادثہ

چترال میں جیپ حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں جیپ حادثہ کے باعث جیپ میں‌سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع چترال کے علاقے استارو تور کھو میں جیپ کو حادثہ پیش آیا، اس حادثہ کے دوران ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں حادثہ کے بعد موقع پر فوری پہنچ گئیں، امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں دو جاں بحق ہو گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
یاد رہے کہ ضلع چترال میں جیپ حادثے کا شکار ہو جانے سے اس میں‌سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب