سمندری طوفان کراچی سے دور

سمندری طوفان کراچی سے دور، فاصلہ 200 کلو میٹر ہو گیا

ویب ڈیسک: سمندری طوفان کراچی سے دور ہونے لگا، کراچی کے ساحل سے اس کا فاصلہ 200 کلو میٹر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جانا شروع ہوگیا۔ ساحلی پڑی سے اس کا فاصلہ 200 کلومیٹر ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسنیٰ طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے تاہم کراچی کے ساحلی علاقے سے اس کا فاصلہ بڑھنے کے باوجود چھٹا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنے والا سمندری طوفان اسنیٰ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھا۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی مقام اوڑماڑہ سے سمندری طوفان اسنیٰ کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہونے لگا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفان کے زیر اثر وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان بدستعر موجود ہے، تاہم دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، اسکے علاوہ ہواؤں کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں جن کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں بشمول ناظم آباد، صدر، طارق روڈ وغیرہ میں صبح سویرے بارش ہوئی۔
سندھ کے اضلاع دادو جبکہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں یکم ستمبر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسماعیل ہنیہ شہید کا انتقام اچانک لیا جائیگا، ایرانی پاسداران انقلاب