اسرائیلی فوج کا جنین میں بلڈوزروں

اسرائیلی فوج کا جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا، مزید 12 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد اسرائیلی فوج کا جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا، اس کارروائی کے دوران مزید 12 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے گئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں بلڈوزر چلا دیئے۔
ذرائع کے مطابق فلسطین کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اس دوران صیہونی دستوں نے بلڈوزروں سے شہر پر دھاوا بول دیا اور سمانے آنے والی ہر عمارت اور دیوار کو توڑتے ہوئے چٹیل میدان بنایا جانے لگا۔
صیہونی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی غذائی اشیاء، پانی سمیت انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے۔ جبریات میں گھر بھی صیہونی نشانے پر آ گئے، انہیں دھماکوں سے اڑایا جا رہا ہے۔
ظلم اور بربریت کی اس سے زیادہ اور کیا مثال ہو سکتی ہے کہ صیہونیوں نے میدان میں آنے کی بجائے مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپوں کو نرغے میں لے رکھا ہے۔
ادھر فلسطینی ذرائِع نے بتایا ہے کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی افواج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید کر دیتے گئے۔
یاد رے کہ غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد اسرائیلی فوج کا جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا، اس کارروائی کے دوران مزید 12 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونیوالے نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے