لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے، لیڈی ڈیانا صرف ایک شہزادی ہی نہیں تھیں بلکہ انہوں نے اپنے اخلاق اور کردار سمیت لوگوں کی خدمت کے جذبہ کی بدولت ان کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔
یہ حقیقت ہے کہ ان کے انتقال کے باوجود پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
لیڈی ڈیانا کا مکمل نام ڈیانا فرانکس سپینسر تھا، یکم جولائی 1961ء کو پارک ہاؤس سینڈرنگھم نار فوک برطانیہ میں پیدا ہونے والی ڈیانا جان سپینسر کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں۔
1975ء میں جب ان کے والد کو ارل سپینسر کا خطاب ملا تو انہیں لیڈی ڈیانا سپینسر کے نام سے پکارا جانے لگا۔
لیڈیا ڈیانا ایک مرتبہ اپنی سہیلی کمیلا پارکر کے ہمراہ ہارس ریس دیکھنے گئیں جبکہ اس میں ایک گھڑ سوار پرنس چارلس تھے، یہی ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
1981ء میں پرنس چارلس سے منگنی کا اعلان ہوتے ہی لیڈی ڈیانا دنیا بھر کے فوٹوگرافروں کی اوّلین ترجیح بن گئیں، بعدازاں ان کے ہاں دو بیٹے ولیم اور ہیری پیدا ہوئے۔
پرنسز آف ویلز کی حیثیت سے ڈیانا نے ملکہ کی جانب سے شاہی فرائض سر انجام دیئے اور ملک سے باہر منعقدہ تقریبات میں ملکہ کی نمائندگی کی۔ اس دوران خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر انہیں شہرت ملنا شروع ہو گئی، تاہم 1996ء میں ڈیانا چارلس شادی ختم ہو گئی۔
ڈیانا اچھی موسیقار، دلکش ڈانسر اور ہر دل عزیز ٹیچر تھیں، وہ شاہی خاندان کی پہلی دلہن تھیں جو منگنی سے پہلے نوکری کرتی رہیں۔
لیڈی ڈیانا نے تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا، لیڈی ڈیانا پاکستانیوں کے دلوں میں بستی تھیں ، وہ جہاں بھی گئیں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دورے میں دیانا لاہور، چترال اور پشاور بھی گئیں۔
31 اگست 1997ء کو ڈیانا پیرس میں کار ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئیں۔
یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے، لیڈی ڈیانا صرف ایک شہزادی ہی نہیں تھیں بلکہ انہوں نے اپنے اخلاق اور کردار سمیت لوگوں کی خدمت کے جذبہ کی بدولت ان کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی