ویب ڈیسک: پشاور میں پی اے ایف بیس اور کیمپ بڈھ بیر سے ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جس کا اعلامیہ محکمہ داخلہ امور خیبرپختونخوا نے جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق پی اے ایف بیس اور کیمپ کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کواڈ کاپٹر، کبوتر اور پتنگیں اڑانے سمیت کبوتر کی دکانوں اور ہائی بیم لیزر لائٹس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹفکیشن میں بتایا گیاہے کہ علاقے میں دفعہ 144 چھ ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا، تاہم دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments