49سالہ روحانی پیشوا سے ناروین شہزادی

49سالہ روحانی پیشوا سے ناروین شہزادی کی دوسری شادی

ویب ڈیسک؛ 49سالہ روحانی پیشوا سے ناروین شہزادی کی دوسری شادی، یہ واقعہ اس وجہ سے خاص ہے کہ اس میں دونوں فریق جنات سے گفتگو اور روحانی شخصیت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
52سالہ ناروین شہزادی جنات سے گفتگو کرنے کا دعویٰ کرنے سمیت اپنے ہونے والے شوہر 49سالہ ڈیرک ویریٹ کو اپنا روحانی پیشوا بھی مانتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی مارتھا لوئیس نے ڈیرک ویریٹ سے شادی کا اعلان کر کے سب سے کو حیران کر دیا۔ شادی تقریبات ساحل سمندر پر واقع عالی شان ہوٹل میں ہوئیں۔
یاد رہے کہ روحانی پیشوا سے جنات سے باتیں کرنے والی شہزادی کی شادی تقریب میں 300 کے قریب عقیدت مند اور پیروکار شریک ہیں۔
مارتھا لوئیس ناروے کے موجودہ ولی عہد شہزادہ ہاکون کی بڑی بہن ہیں۔ گزشتہ دنوں شہزادی کا نام شاہی خاندان سے قطح تعلق کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہا تاہم اب ان کی دوسری شادی کے حوالے سے انہیں اور بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارتھا لوئیس دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ روحانی شخصیت ہیں اور جنات ان سے باتیں کرتے ہیں۔ اس جیسے دیگر وجوہات کی بدولت انہیں اپنے خاندان سے الگ ہونا پڑا۔
ادھر 49 سالہ ڈیرک ویریٹ امریکی شہری ہیں جو آسمانی مخلوق سے رابطہ رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
انہیں صرف شہزادی مارتھا لوئیس ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی شخصیات بھی اپنا روحانی پیشوا مانتی ہیں۔
یاد رہے کہ 52 سالہ ناورے کی شہزادی کو اپنے شاہی خاندان سے اس وجہ سے الگ ہونا پڑا کیونکہ ان کے مطابق وہ جنات سے گفتگو کرتی ہیں اور ا س کے علاوہ انہیں عجیب و غریب خیالات بھی آتے ہیں.

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر