ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر ن لیگی رہنماوں کے متضاد بیانات سامنے آنے لگے ہیں، خواجہ آصف اس کے حق میں نہیں جبکہ احسن اقبال نے اسے 9 مئِی واقعات پر معافی مانگے سے مشروط کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مختلف سوالات کا سامنا کیا۔
محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے سے مشروط کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے تب تک بات نہیں ہو سکتی جب تک 9 مئی کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات پر معافی نہیں مانگی جاتی، قوم سمیت اداروں سے معافی مانگنے کے بعد جا کر کہیں پاکستان تحریک انصاف کی جگہ بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بھی فائیو سٹار ہوٹل جیسی سہولیات میسر ہیں پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مہنگی بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ توانائی کے بحران کو حل کیا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر ن لیگی رہنماوں کے متضاد بیانات سامنے آنے لگے ہیں، خواجہ آصف اس کے حق میں نہیں جبکہ احسن اقبال نے اسے 9 مئِی واقعات پر معافی مانگے سے مشروط کر دیا۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو ذمہ تفویض کر دی.
Load/Hide Comments