ویب ڈیسک: تحصیل چیئرمین متھرا نے ساتھی کے ٹرانفسر پر برہمی کا اطہار کرتے ہوئے ڈی ای او آفس پر دھاوا بول دیا، اس دوران تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ نے آپے سے باہر ہو کر کہا کہ میرا بندہ کیوں ٹرانسفر کیا۔
تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ نے ساتھی کے ٹرانسفر پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر پر دھاوا بولا اور اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے شیشے اور کرسیاں توڑ ڈالیں۔
تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ نے ڈی ای او آفس میں عملے پر تشدد کیا اور انہیں زدوکوب کیا۔
ادھر ڈی ای او آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ تحصیل چیئرمین نے کار سرکار میں مداخلت کی، محکمہ تعلیم کی ریشنلائزیشن پالیسی ہے جس کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ تحصیل چیرمین متھرا نے ساتھی کے ٹرانفسر پر برہمی کا اطہار کرتے ہوئے ڈی ای او آفس پر دھاوا بول دیا اور اس دوران ڈی ای او آفس میںتوڑ پھوڑ کی، انہوں نے کہا کہ میرا بندہ کیوں ٹرانسفر کیا۔ اس دوران انہوں نے تبادلوں کے بدلے پیسے لینے کا الزام بھی لگایا.
تحصیل چیئرمین انعام اللہ نے الزام لگایا کہ ملازمین نے مجھ پر تشدد کیا ، پیسے نہ دینے پر حافظ قرآن استاد کو علاقے سے باہر ٹرانسفر کیا گیا۔
Load/Hide Comments