ٹائیگرز نے پاکستانی اننگز 274 رنز

دوسرا ٹیسٹ، ٹائیگرز نے پاکستانی اننگز 274 رنز پر لپیٹ لی

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹائیگرز نے پاکستانی اننگز 274 رنز پر لپیٹ لی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپندی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز پھر دھوکہ دے گئے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
میچ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا رکھے تھے۔ اس موقع پر لمبی اننگز کی امید ہو چکی تھی۔
صائم ایوب 58 اور سلمان آغاز 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ان کے علاوہ کپتان شان مسعود 57، سعود شکیل 16، بابراعظم 31، محمد رضوان 29، خرم شہزاد 12، ابرار احمد 9 اور محمد علی 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیش کے بولبگ لائن کے سامنے پاکستانی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں۔
ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو چکا اس لئے اب میچ 4 دن پر مشتمل ہے، بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، لیگ سپنر ابراراحمد، فاسٹ بولر میرحمزہ کو شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلادیش کے نام ہے جس کی وجہ سے مہمان الیون کو پاکستانی ٹیم کیخلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
میچ کے دوران گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر فلاپ رہی، اور ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
پہلا میچ جیتنے کے بعد راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹائیگرز نے پاکستانی اننگز 274 رنز پر لپیٹ لی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں‌شدید آندھی و بارش سے 14 سالہ بچہ جاں بحق