ویب ڈیسک: ڈی ای او افس میں توڑپھوڑ کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکی نے سیکرٹری ایلمنڑی ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی، ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام ترجیح ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔
فیصل ترکی نے واضح کیا کہ سرکاری افسران کے حلاف ایسے اقدامات چاہے جو کوئی بھی اس میں ملوث ہو قابل قبول نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام ترجح ہے کیونکہ افسران کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔
صوبائِ وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ اگر کسی افسر یا سرکاری اہلکار سے کسی کو کوئی مسلہ یا شکایت ہو تو میرے دفتر سمیت سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر احستابی عملہ موجود ہوتا ہے، وہاں اکر شکایت کی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منتحب نمائندگان قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے مجھ سمیت متعلقہ سربراہان سے رابط کر کے مسلہ حل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈی ای او افس میں توڑپھوڑ کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکی نے سیکرٹری ایلمنڑی ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی، ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments