پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
اس حکومتی فیصلے کے ساتھ پٹرول کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 97 پیے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 259روپے 10 پیسے لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 154 روپے 05 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شام پر صیہونی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی