غزہ سے مزید6لاشیں

اسرائیلی فوج نے غزہ سے مزید6لاشیں ملنے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک سرنگ سے یرغمال بنائے جانے والے مزید6افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7اکتوبر کو حماس نے اپنے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔
جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 4مرد اور 2خواتین شامل ہیں۔
امریکی شہری ہرش گولڈ برگ پولن کے خاندان کی جانب سے بھی اسکی لاش ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں اور ممکنہ طور پر انہیں ایک یا 2 دن پہلے قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں‌ اپنی برآمدات بڑھانا ہوں گی، محمد اورنگزیب