بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب، آڈٹ رپورٹ پیش کی جائیگی

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں جہاں دہشت گردی واقعات سے متعلق مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی وہیں خزانہ آئین کے تحت آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق بلودشتان اسمبلی اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق مشترکہ مذمتی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مذمتی قرارداد اراکین اسمبلی علی مدد جتک، بخت کاکڑ، ولی محمد نورزئی، اصغر رند و دیگر پیش کریں گے۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں بارشوں سے متاثرہونے والے ضلع واشک کے عوام کی بحالی کی بابت اٹھائے جانے والے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آئین کے آرٹیکل 171 کے تحت آڈٹ رپورٹ بھی پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کی جارحیت،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 16ہلاک