قتل کیس نے نیا رخ اختیار

ہری پور، اپر خانپور گاوں ہلی نیو گلی قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں اپر خانپور گاوں ہلی نیو گلی قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔
اپرخانپور تھانہ مکھنیال کی حدود میں ہونے والی لرزہ خیز واردات میں دو باپ بیٹا قتل جبکہ ماں اور بچہ زخمی ہوئے تھے۔
اس واقعہ کے بعد مدعی مقدمہ فیروزدین نے ایف آئی آر میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا تھا جبکہ پولیس نے پانچ نامزد ملزمان گرفتار کر لئے تھے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ میں نامزد کردہ ان پانچ ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں مدعی کا کہنا ہےکہ مدعی مقدمہ نے آج ان نامزد ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
مدعی مقدمہ فیروز دین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدمے میں ہونے کی وجہ سے غلط فہمی میں ان لوگوں کے نام لکھوائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے اصل مجرم یہ نہیں، پولیس میرے اصل مجرموں کو گرفتار کرے۔
پولیس کے اعلی افسران نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اور علاقہ سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ اہل علاقہ نے اس قتل کے مقدمہ میں نامزد کردہ افراد کی بے گناہی کی گواہی دی۔
دوسری جانب ایس ایس پی ہری پور جمیل الرحمان نے تھانہ مکھنیال اور تھانہ خانپور کو مدعی مقدمہ فیروز دین سے تحریر بیان لے کر اس کے بعد زیرحراست افراد کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں اپر خانپور گاوں ہلی نیو گلی قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، زیرحراست افراد کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر