مانسہرہ میں بارش سے موسم خوشگوار

مانسہرہ میں بارش سے موسم خوشگوار، ندی نالے ابل پڑے

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم اس سے ندی نالے بھی ابل پڑے۔
ذرائع کے مطابق گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہونے پر ضلع مانسہرہ میں موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جانے لگی ہے۔
بارش ہونے کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، جس سے گرمی کے ستائے اور مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
دوسری طرف شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم،آئینی ترامیم پراتفاق نہ ہوسکا