763444 7657669 85 updates

جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے امریکہ کے رون کوپر کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان:عرفان محسود نے امریکہ کے رون کوپر کا ریکارڈ توڑ دیا ، عرفان محسود نے ایک پاوں پر 40 پاونڈ وزن کے ساتھ 60 پش آپس لگا لئے ، اس سے پہلے امریکہ کے رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پاونڈ وزن کے ساتھ 53 پش آپس لگائے تھے ، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے ،عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ31واں عالمی ریکارڈ ہے ، عرفان محسود نے کہا کہ ملک کےلئے 50 عالمی ریکارڈ بنانا میرا مشن ہے ،ملک کےلئے ریکارڈ بنانے سے دلی خوشی ہوتی ہے ،جنبوبی وزیرستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ۔