بچوں سمیت 61 فلسطینی شہید

اسرائیلی دہشتگردی کا سلسلہ جاری، بچوں سمیت 61 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائی کے دوران بچوں سمیت 61 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ سٹی سکول پر بمباری کے دوران 11 فلسطینی شہید ہو گئے، اس کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر دیرالبلاح میں صیہونیوں کی جانب سے گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مجموعی طور پر اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 61 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی دہشتگردانہ کارروائیوں میں مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہید اور 36 گرفتار کر لئے گئے۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 40 ہزار 736 فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 94 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائی کے دوران بچوں سمیت 61 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی برآمدات 14فیصد اضافے کیساتھ 5 اعشاریہ1 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں