72 ہزار فلسطینی بچوں کی پولیو

غزہ میں 72 ہزار فلسطینی بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پہلے روز ریکارڈ 72 ہزار فلسطینی بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔
اقوام متحدہ اور غزہ کی وزارت صحت کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے پولیو ویکسینیشن مہم جاری ہے، گزشتہ روز تقریبا 72 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔
اس مہم کیلئے غزہ کے کچھ علاقوں میں عارضی جنگ بندی کی گئی، غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔
اس بات کا اعلان غزہ میں وزارت صحت کے ایک اہلکار کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ مہم مرحلہ وار فلسطینی پٹی کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی، اس دوران حماس اسرائیل جنگ بندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ پٹی میں ایک چوتھائی صدی میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا اس کے بعد اقوام متحدہ نے ویکسینیشن مہم کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ایک دس ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہی وہ بچہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے عارضی جنگ بندی بھی ہوئی۔
ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان لوئیس واٹریج نے تصدیق کی کہ دیر البلح کے ایک کلینک میں تقریباً 2ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پہلے روز ریکارڈ 72 ہزار فلسطینی بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا تقدس مجروح کیا گیا،جو قابل مذمت ہے: شبلی فراز