ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا، اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تحصیل چیئرمین درگئی کا گرڈ سٹیشن میں دھرنا، تمام ویلیج کونسل چیئرمینوں کو بھی درگئی گرڈ سٹیشن پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی گرڈ سٹیشن درگئی پاور ہاوس پہنچ گئے اور انہوں نے دھرنا شروع کر دیا، اس دوران پی ٹی آئی کے تمام ویلینج کونسل چیئرمینوں کو بھی گرڈ سٹیشن درگئی پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تحصیل چیرمین کا کہنا تھا کہ تین بجلی گھروں کے باوجود 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم عظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات ماننے تک پرامن دھرنا جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تحصیل چیئرمین درگئی کا گرڈ سٹیشن میں دھرنا جاری ہے۔
Load/Hide Comments