سالہ جوان کی نعش برآمد

ہری پور، تھانہ کھلابٹ کی حدود میں 27/28 سالہ جوان کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: ہری پور، تھانہ کھلابٹ کی حدود میں 27/28 سالہ جوان کی نعش برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود میلم ناڑیاں میں برآمد ہونے والی نعش کی شناخت کر لی گئی ہے، جاں بحق ہونے والا شخص طاہر کے نام سے شناخت ہوا جو کہ پنیاں بھیرہ کا رہائشی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوان کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل صدر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ راجہ ممتاز ترک فوری موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ ہری پور، تھانہ کھلابٹ کی حدود میں 27/28 سالہ جوان کی نعش برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ، متاثر شخص گھرپر قرنطین