توقیر ناصر نے آڈیشن میں صبا قمر کو کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے خوبرو اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
توقیر ناصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر کی جدوجہد سمیت مختلف امور پر بات کی۔
توقیر ناصر نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر موجودہ دور کی بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ شاندار اداکارہ نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں نے اُنہیں آڈیشن میں مسترد بھی کردیا تھا۔
سینیئر اداکار نے کہا کہ میں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کے لیے کئی اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے جن میں صبا قمر بھی شامل تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے آڈیشن کے دوران صبا قمر کو اپنے کام سے مخلص نہیں پایا تھا کیونکہ اُنہیں ڈائیلاگز بولنے میں مہارت نہیں تھیِ، میں نے اُنہیں چار لائنز کے ڈائیلاگز دیے تھے جو اُنہوں نے فرفر ادا کردیے تھے۔
توقیر ناصر نے کہا کہ صبا قمر نے اتنی جلدی میں ڈائیلاگز بولے تھے کہ جیسے اُنہیں بہت جلدی ہو، پھر بعد میں اداکارہ نے خود بھی اعتراف کرلیا تھا کہ وہ بہت جلدی میں ہیں، اُنہیں کہیں دوسری جگہ جانا ہے۔
سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ڈرامے کے لیے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش تھی اور مجھے صبا قمر منجھی ہوئی اداکارہ نہیں لگی تھیں، وہ میرے معیار پر پورا نہیں اُتر سکیں اور آڈیشن میں مسترد ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  خلیل الرحمان کیس، ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج، تحریری فیصلہ جاری