آسمانی بجلی گرنے

ہری پور میں موسلادھار بارش ،آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ہری پور میں موسلاد ھار بارش کا سلسلہ جاری ، آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ پولیس چوکی شاہ مقصود کی حدود ریلوے پل کے قریب پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت راجہ وقاص ولد راجہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے ۔
آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کی گئی ۔
موسلادھار بارش کے باعث اپر خاپور اور غازی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  کسی جماعت کیخلاف ہیں نہ طرف دار،ڈی جی آئی ایس پی آر