ویب ڈیسک: صوابی میں زبانی تکرار پر2نوجوانوں کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔
26اگست کو تھانہ یارحسین کی حدود میں ثانیہ نامی لڑکی کی وجہ سے زبانی تکرار پر جلبئی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان عدنان اور جلال کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔
تھانہ یارحسین پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم حاضر سروس پولیس کانسٹیبل عمیر اور اس کے ساتھی شہزاد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔
ملزمان نے ثانیہ نامی لڑکی کی وجہ سے زبانی تکرار پر 2 نوجوان جلال اور عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
ڈی ایس پی لاہور سرکل فضل شیر خان کے مطابق لڑکی ثانیہ اور تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments