ویب ڈیسک: صوابی میں غیر قانونی بجلی کنکشن کاٹنے پر پیسکو اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 29اگست کو صوابی کے شہر مانیری پایان میں پیسکو اہلکار غیرقانونی بجلی کنکشن کے خلاف ڈیوٹی پر تھے کہ واپسی پر موٹرسائیکل سوار نے گولیاں برسادیں جس سے پیسکو اہلکار کامران جاں بحق جبکہ نعمان نامی شخص زخمی ہوگیا۔
واقعے کے صوبہ بھر کے پیسکو ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور 2ستمبر سے تین روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا تاہم احتجاج کے پہلے ہی روز صوابی پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم حامد ولد زرین خان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو اہلکار میرے گھر کا بجلی کنکشن کاٹنے آئے تھے اور چھت کے اوپر تاریں کاٹنے کے دوران ویڈیو بھی بنا رہے تھے اس دوران نیچے گھر کی خواتین بھی موجود تھیں۔
طیش میں آکر میں نے پیسکو اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔
Load/Hide Comments