ویب ڈیسک: لوئر دیر کے علاقہ جبگئی سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاوارث نوجوان کی نعش تھانہ اوچ کی حدود جبگئی سے برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
تھانہ اوچ کی پولیس نے مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments