ویب ڈیسک: شیر گڑھ میں مکان کے تنازعے پر دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور اس کے بھائی کو قتل کردیا۔
واقعہ شیر گڑھ کے علاقہ محمد علی کلے میں پیش آیا جہاں ملزم حیات ولد نظر گل سکنہ محمد علی کل نے اپنے گھر کی تقسیم کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسماة الفت زوجہ نعیم اور اس کے بھائی سراج ولد عبدالرحمن سکنہ صافی آباد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
اقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے شیر گڑھ ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے مقتولین کے بھائی خورشید ولد عبدالرحمن سکنہ ڈھیری صافی آباد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
Load/Hide Comments